Thursday 9 June 2011

بلاگنگ ٹپس

   بالگنگ ٹپس

نمبر1
کسی پوسٹ پر اردو فونٹ لگانے کا ایک طریقہ ہے کہ تحریر پوسٹ کرتے ہوئے ایچ ٹی ایم ایل کا یہ ٹیگ استعمال کیا جائے۔
<font size="4" face="Jameel Noori Nastaleeq">
تحریر یہاں لکھیں۔ یعنی ایک ٹیگ پہلے ہو اور پھر دوسرا ٹیگ تحریر کے آخر پر ہو جیسے اس تحریر میں ہے
</font>

بلاگر ڈاٹ کام پر اردو بلاگ بنانا

بلاگر ڈاٹ کام پر اردو بلاگ بنانا

بلاگر ڈاٹ کام پر بلاگ بنانے کے لئے محترم
جہانزیب اشرف صاحب کا کتابچہ ”بلاگ اسپاٹ اور اردو“ بہت کارآمد ہے۔ اس کتابچہ کو یہاں لکھنے کی بجائے بہتر ہے کہ آپ وہ کتابچہ ڈاؤن لوڈ کر لیں اور اس سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے اپنا بلاگ بنائیں۔ وہ کتابچہ آپ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ یاد رہے بلاگر اور بلاگ اسپاٹ ایک ہی سروس کے دو نام ہیں۔

اس کے علاوہ بلاگر ڈاٹ کام پر اردو بلاگ بنانے اور پھر اس کے تھیم اور تھیم میں تبدیلی کے لئے اردو محفل کے درج ذیل چند ایک لنک بہت مدد کر سکتے ہیں۔
بلاگر کے لیے ڈبلیو پی پریمیم ٹیمپلیٹ (اردو ورژن)
بلاگر کے لیے اردو کسٹمائزڈ Prometheus ٹیمپلیٹ
بلاگر ڈاٹ کام راؤنڈر ٹیمپلیٹس
بلاگسپاٹ کی اردو ٹیمپلیٹس شئیر کریں
بلاگسپاٹ پر کس نے اردو بلاگ بنانا ہے؟
بلاگر ڈاٹ کام پر اردو ایڈیٹر
بلاگر ڈاٹ کام پر اردو ویب پیڈ
بلاگر ڈاٹ کام پر اردو ایڈیٹر اور مصنف کے تبصروں کا سٹائل
بلاگر پر اردو بلاگ میں اشعار کی فارمیٹنگ کریں
مزید بلاگر ڈاٹ کام پر بلاگ کے لئے اردو تھیم یہاں بھی دستیاب ہیں۔
نوٹ:- بلاگر ڈاٹ کام پر بلاگ بنانے کے بارے میں میرے پاس بالکل بنیادی اور تھوڑی سی معلومات ہے کیونکہ میں نے کبھی اس سروس کو استعمال نہیں کیا اور نہ ہی اس پر زیادہ تحقیق کی ہے۔ ویسے بھی میرا اصل موضوع ورڈپریس ہے۔ بلاگر ڈاٹ کام پر بھی اردو بلاگ بنایا جا سکتا ہے اس لئے سوچا اس بارے میں بھی تھوڑی بہت معلومات درج کر دی جائے۔

یہ مراسلہ م بلال م کی بیاض سے ماخوذ ہے