Saturday 4 June 2011

گیمپ سے خوبصورت اینمیشن تیار کرنا سیکھیں


گیمپ سے خوبصورت اینمیشن تیار کرنا سیکھیں


دوستو!ہم ویب پر موجود کئی ایسی اینیمیشنز دیکھتے ہیں، جن کو دیکھ کر ہمارا دل للچاتا ہے ہے کاش ہم بھی ایسی اینیمشن تیار کر سکتے ۔ اب یہ اینیمشنز کبھی تو تصویری ہوتی ہیں تو کبھی کسی ٹیکسٹ کی ہوتی ہیں ۔ میں آج آپ کو ٹیکسٹ اینیمیشن بنانے کا آسان طریقہ بتا رہا ہوں اس کے لیے جو سافٹ یوز کروں گا اس کا نام ہے گیمپ جس کا ڈاونلوڈ لنک بھی میں دے رہا ہوں تو ہم شروع کرتے ہیں 


گیمپ کو اوپن کرنے پر اس طرح کی تین ونڈوز اوپن ہوں گی



فائل مینو سے نیو فائل بنانے کے لیے نیو پر کلک کریں 


ایک ونڈو اوپن ہو گی اس میں وہ سائز سلکٹ کریں جس سائز میں آپ کوئی اینیمیشن تیار کرنا چاہتے ہیں اور اوکے پر کلک کریں 
نیو فائل اوپن ہو چکی ہے آپ اس کے ٹائٹل بار پر ڈبل کلک کر کے بڑا بھی کرسکتے ہیں


ٹول بار سے ٹیکسٹ ٹول کو سلکٹ کر کے نیو فائل میں کہیں بھی کلک کریں گے تو ایک ٹیکسٹ کرییٹ ونڈو اوپن ہو گی جس میں آپ ٹکسٹ لکھیں گے یہاں ایک چیز مد نظر رہے کہ اردو لکھنے کے لیے آپ کے کمپیوٹر میں اردو انسٹال ہونا ضروری ہے نہیں توآپ فقط انگلش ٹکسٹ لکھ پائیں گے ۔
اب  ٹیکسٹ لکھنے کے بعد ٹول بار سے اس کا سائز اور فونٹ تبدیل کریں
























No comments:

Post a Comment