Thursday 2 June 2011

اپنے کمپیوٹر میں اردو انسٹال کرنے کا طریقہ


اپنے کمپیوٹر میں اردو انسٹال کرنے کا طریقہ
How to Install Urdu Language in Windows Xp, Windows 7, Windows Vista.


آپ بھی اپنے کمپوٹر میں اردو زبان انسٹال کرکے انٹرنیٹ پر اردو استعمال کرنے والے ممبران کی لسٹ میں شامل ہو سکتے ہیں
اِس کا طریقہ کار بہت سادہ ہے۔ اگر آپ تھوڑی سی توجہ دیں تو اپنی اردو کی ٹائپنگ اسپیڈ بھی بہت اچھی کر سکتے ہیں۔

نیچے دیے گئے طریقہ کار کے مطابق آپ اپنے کمپیوٹر میں آسانی سے اردو زبان انسٹال کر سکتے ہیں۔

سب سے پہلے آپ کو اپنے کمپیوٹر میں لینگوئج پیک انسٹال کرنا ہوگا تاکہ آپ کا کمپیوٹر اردو زبان کو مکمل طور پر سپورٹ کرے۔ لینگوئج پیک انسٹال کرنے کے لیے آپ کو صرف مطلوبہ ونڈوز کی سی ڈی درکار ہے جو آپ کے کمپیوٹر میں انسٹال ہے۔
میرے پاس چونکہ ونڈوز ایکس پی ہے۔ اسلیے میں ونڈوز ایکس پی کا طریقہ کار بتا رہا ہوں۔ باقی ونڈوز سیون اور وزٹا میں آپ کو سی ڈی کی ضرورت نہیں، صرف اردو کی بورڈ ڈاؤن لوڈ کرکے انسٹال کرلیں، اردو کی بورڈ ڈاؤن لوڈ اور انسٹال کرنے کا طریقہ نیچے درج ہے۔

سب سے پہلے اسٹارٹ مینؤ سے کنٹرول پینل میں جائیں۔ اور کنٹرول پینل میں
Regional and Language Options
پر ڈبل کلک کریں۔


گر آپ کو مطلوبہ آپشن نظر نہیں آ رہی تو
switch to classic view
پر کلک سے وہ آپشن حاصل کی جا سکتی ہے


Regional and Language Options
کے آپشن کو ڈبل کلک کرکے اوپن کرنے سے آپ کے سامنے ایک ونڈو اوپن ہو جائے گی۔ جس میں سے لینگوئج کے آپشن پر کلک کر دیں۔


وہاں آپ کو ایک آپشن نظر آ رہی ہو گی۔
install files for complex scripts and right to left languages
اِس آپشن پر ٹک کرکے اپلائی کر دیں۔ لیکن اپلائی کرنے سے پہلے ونڈوز کی سی ڈی کو سی ڈی روم میں ضرور ڈال لیں۔ کیونکہ اس انسٹالیشن کے لیے فائلز ونڈوز کی سی ڈی سے کاپی ہوں گی۔


کچھ فائلز کاپی ہونے کے بعد آپ کا کمپیوٹر ریسٹارٹ ہو گا۔
کمپیوٹر ریسٹارٹ ہونے کے بعد

جب دوبارہ ونڈو اوپن ہو تو اس لنک سے اردو کی بورڈ ڈاؤن لوڈ کرکے انسٹال کر لیں


اردو پاکستانی کی بورڈ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں


کی بورڈ کو ڈاؤن لوڈ کرتے وقت کسی ایسی جگہ پر محفوظ کرنا ہے جہاں سے بعد میں مل بھی سکے۔
ڈاؤن لوڈ مکمل ہونے کے بعد فائل پر رائیٹ کلک کر کے
extract all
کر لیں۔ اس کے بعد ایکسٹریکٹ شدہ فولڈر کو اوپن کرکے اُس میں موجود
Setup
فائل کر اوپن کریں۔
   



اور رَن کر دیں۔ پاکستانی اُردو کی بورڈ آٹومیٹک انسٹال ہو جائے گا۔ اور انسٹالیشن پوری ہونے پر آپ کو میسج مل جائے گا۔
اب آپ دیکھیں گے کہ آپ کے کمپیوٹر میں ٹائم بار کے پاس لینگوئج آپشن نظر آ رہی ہوں گی۔


رائیٹنگ لینگوئج کو اردو سے انگلش اور انگلش سے اردو میں تبدیل کرنے کے لیے اپنے کی بورڈ پر بائیں سائیڈ پر موجود
Alt + Shift
کو ایک ساتھ دبائیں۔



 



No comments:

Post a Comment